مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
Share your love
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہوگیا اور مولانا فضل الرحمان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی خصوصی کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے جہاں وہ مجوزہ آئینی ترمیم پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
سید خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، رانا تنویر، عرفان صدیقی، انوشہ رحمان، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، اعجاز الحق، سید نوید،جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی، اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان بھی شریک ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔