اوباڑو میں خسرہ وبائی صورتحال اختیار کرگیا
Share your love
اوباڑو: سندھ کے ضلع اوباڑو اور گردونواح کے علاقوں میں خسرہ وبائی صورتحال اختیار کرگیا۔
اوباڑو میں خسرہ کی وبا سنگین ہوگئی جہاں سیکڑوں بچے بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ، اس حوالے سے اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ مریدشاخ، کھمبڑا، کموں شھید، ریتی سمیت دیگر علاقوں کی سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، ضلع بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دس بچے جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق خسرہ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔