میڈیکل کالجز کو داخلوں کا عمل جاری رکھنے کی اجازت مل گئی
Share your love
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں میرٹ کا اختیار یو ایس ایچ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے میڈیکل کالجز کو داخلوں کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی درخواستوں پر سماعت کی، انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کا عمل عدالتی حتمی فیصلے سے مشروط ہو گا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا انتظامی کنٹرول ایچ ای سی کے پاس تھا، یو ایس ایچ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے امتحانات لیتا تھا، ہر طالب علم کا مرضی کے ادارے میں داخلہ لینا حق ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے میرٹ سے متعلق اختیار یو ایس ایچ کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، عدالت پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کرسکتی، پہلے ہر ایک بچہ میڈیکل کالج میں الگ الگ اپلائی کرتا تھا، اب طالب علم ایک بار ہی اپلائی کرسکے گا جہاں اس کا میرٹ ہوا وہ داخلہ لے سکتا ہے۔