Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک بھر میں 100 سے زائد جان بچانے والی ادویات شارٹ ہو گئیں

Share your love

اسلام آباد: ڈریپ نے جان بچانے والی ادویات کی قلت کو دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ سید ضیا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اس وقت ملک بھر میں ایک سو سے زائد ادویات شارٹ ہیں، ادویات کی قلت کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تجاویز بھی دے گی، کمیٹی کو ادویہ ساز اداروں اور امپورٹر سے بھی رابطہ کرنے کا اختیار ہوگا۔

کمیٹی جان بچانے والی ادویات کی قلت کو دور کرنے کے لیے ڈریپ کے کسی بھی ڈویژن سے معلومات لینے کی مجاز ہو گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر سلاطین کمیٹی کے ممبر، ڈپٹی ڈائریکٹر نورالعین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسد بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!