Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کوہ پیما نائلہ کیانی نے نانگا پربت سر کرلی

Share your love

اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کامیابی سے سر کرلی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے زائد بلند سات چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

نانگا پربت دنیا کے خطرناک ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے جس کی اونچائی 8126میٹر ہے، اسے قاتل پہاڑ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس حوالے سے کوہ پیما نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس مہم کے حوالے سے وہ تھوڑی خوفزدہ تھی تاہم پھر بھی اپنے اس مشن کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم تھی۔

نائلہ کیانی کی اس مہم میں BARD فاؤنڈیشن نے مکمل طور پر معاونت فراہم کی ہے ، مینیجنگ ڈائریکٹر BARD فاؤنڈیشن مہرین داؤد نے کہا ہے کہ کوہ پیمائی میں خواتین کیلئے محدود مواقعوں کے باوجود نائلہ ایک بہترین مثال بن کر سامنے آئیں، ہم ایسے باصلاحیت افراد کی معاونت اور ہمت افزائی کرتے رہیں گے۔

نائلہ کیانی نے حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کی تھی، نائلہ کیانی رواں سال 2023 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں ۔

نائلہ کیانی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جو دو سال کے عرصے میں 8 ہزار میٹر سے بلند6 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

انہوں نے گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کررکھا ہے ، نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بھی بن گئی ہیں ، نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔

نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہر کے علاقے گجر خان کے ایک قدامت پسند خاندان سے ہے، انھوں نے ایرو سپیس انجینئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کر کے اپنے اس شعبے میں بھی کام کررکھا ہے ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!