Enter your email address below and subscribe to our newsletter

محرم الحرام ، امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں،محسن نقوی

Share your love

کراچی: فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں جبکہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا اور برہانی محل میں داودی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین کے صاحبزادے شاہزادہ حسین برہان الدین بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے، آپ سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، داودی بوہرہ برادری امن پسند اور محبت کرنے والی کمیونٹی ہے۔

اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین نے داودی بوہرہ کمیونٹی سے متعلق امور کے فوری حل پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور خوبصورت چادر اور تبرکات کا تحفہ دیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔

شاہ شہیدان امام بارگاہ کے دورہ کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا آیت اللہ عقیل الغروی اور سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے ملاقات ہوئی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!