Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی

Share your love

ملتان: ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آوٴٹ سے کیا۔
گزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

چوتھا روز
دوسری اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو صفر پر پہلا دھچکا لگا بعدازاں کپتان شان مسعود 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہو گئے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر بلے باز صائم ایوب بھی محض 25 رنز ہی بنا سکے اور برائیڈن کارس کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔

قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی خاطر خواہ کھیل کا مظاہرہ پیش نہ کر سکے اور 19 گیندوں پر محض 10 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ سعود شکیل بھی 29 رنز پر ہمت ہار گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2،2 جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز 492 رنز 3 کھلاڑی آوٴٹ سے آگے بڑھائی۔

انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باوٴلرز کی ایک نہ چلنے دی اور رنز کے انبار لگا دیئے، دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شراکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی۔

پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز 823 رنز 7 کھلاڑی آوٴٹ پر ڈیکلیئرکر دی اور پہلی اننگز میں 267 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

جو روٹ 262 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے، بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پر جو روٹ کا آسان کیچ بھی ڈراپ کیا، اس وقت جو روٹ 186 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

ہیری بروک نے 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی سمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرا روز
تیسرے روز انگلینڈ نے 96 رنز سے اننگز کا ا?غاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ ہوگئے۔

کھیل کے اختتام تک جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز جوڑے جبکہ پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو 64 رنز درکار تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اافریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز
میچ کے دوسرے دن 556 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان اولی پاپ اور زیک کرولی نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ چل سکی اور کپتان اولی پاپ بغیر کھاتے کھولے نسیم شاہ کی گیند پر آوٴٹ ہوگئے۔

بعدازاں زیک کرولی اور جوروٹ نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔

قبل ازیں میچ کے دوسرے روز کے آغاز پر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ نے 4 وکٹوں کیساتھ 328 رنز سے اننگز آگے بڑھائی بعدازاں نسیم شاہ 388 کے مجموعی سکور پر 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے ٓآوٴٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی سکور پر سعود شکیل کی صورت میں گر گئی، سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بنا کر کیچ آوٴٹ ہوگئے، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ قومی فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔

قومی ٹیم کے آخری آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی ابرار احمد تھے، انہوں نے 3 رنز بنائے جبکہ آل راوٴنڈر سلمان علی آغا 104 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے تھے۔

پہلا روز
ملتان میں ہونیوالے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی سکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 102 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے، شان مسعود اور عبداللہ شفیق کے درمیان 253 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اوپنر عبداللہ شفیق کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور وہ 177 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، ان کی باری میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کی گری جو 30 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!