Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ،نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

Share your love

اسلام آباد:کرپٹ عناصر کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، سٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورس میں ایف آئی اے ، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے، چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں ، نیب میں ایف بی آر ، بینکنگ امور اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!