قومی اسمبلی اجلاس،مزیددوبلز منظور،سعد رفیق نے ایوان کو ریلوے حادثے کی تفصیلات اور وجوہات سے آگاہ کردیا
Share your love
اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس ،دوبلز منظور کرلئے گئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حادثے کی تفصیلات اور وجوہات بتادیں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک لوکو موٹیو کے دو ٹائر جام تھے جنہیں لبریکیٹ کیا گیا اسے آپریشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا ریلوے کو بہتر چلانے کے لئے دس ارب روپے دینا ہوں گے ۔
قومی اسمبلی اجلاس سپیکر راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہوا تو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواب شاہ ریلوے حادثہ کی اب تک تحقیقات سے ایوان کو آگاہ کیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند روز پہلے ایک افسوسناک حادثہ ہوا 30 کے قریب لوگ اس میں جاں بحق ہوئے ایک لولوموٹیو کے دو ٹائر جام تھے جنہیں لبریکیٹ کیا گیا اسے آپریشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ افسوس کی بات ہے کہ فیک نیوز کا بازار گرم کیا گیا پرمالی فش پلیٹس ہوتی ہیں جو ہالینڈ اور جرمنی سے درآمد کیا جاتا ہے میڈیا میں جہالت کی انتہا کرتے ہویے اسے لکڑی قرار دیا گیا پرمالی فش پلیٹس ریلوے آپریشنز کا حصہ ہے یہ لکڑی کا ٹکڑا نہیں تھا ایک لولوموٹیو کے دو ٹائر جام تھے جنہیں لبریکیٹ کیا گیا اسے آپریشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک بنیادی وجہ اس حادثے کی یہ تھی جو بیان کی گئی ایک ریل ٹاپ میں پرابلم آیا دوسری بڑی وجہ یہ ہے اس میں چھ لوگوں کو معطل کیا گیا، انکوائری کی جارہی ہے سمہاری کے شہریوں کیساتھ سندھ حکومت اور افواج پاکستان نے بہت کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ریلوے کو چلانے کیلئے اسے فنڈز دینا ہونگے سیلاب بھی اس حادثہ کی وجہ ہے کیونکہ ریلوے ٹریک ڈیڑھ سو سال پرانا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت اگر 10 ارب روپے بھی دے تو ریل کا نظام بہتر ہوسکتا ہے ۔
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے کہا کہ ایک سال کے دوران وزارت مواصلات کی 51 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاایک سال کے دوران وزارت مواصلات میں پانچ ہزار نئی ملازمتیں دی گئی ۔ایک سال کے دوران وزارت مواصلات کے 22 سو ملازمین کو مستقل کیا ہےماضی میں عجلت میں ہونے والی قانون سازی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی بھی عجلت میں قانون سازی کر رہی ہےموجودہ حکومت ناگزیر قانون سازی کو آئندہ حکومت کیلئے چھوڑ دےحکومت قانون سازی سے قبل اتحادیوں کی کمیٹی میں زیربحث لائے۔
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پانچ سالوں میں سینکڑوں کارکنان کے لاشے اٹھائے ہیں کشمیریوں کی جہدوجہد کی طرح افغان طالبان کی جدوجہد کو بھی جائز سمجھتا ہوںامریکی ایجنٹ چیئرمین پی ٹی آئی کا تختہ ہم نے ہی الٹا ہےپانچ سال کے دوران پارلیمنٹ میں رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملاقومی اسمبلی نے واپڈا یونیورسٹی اسلام آباد بل 2023 اسلام آباد نیچر اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی سے منظورکرلئے جبکہ تیزاب سے جلائے جانے کے خلاف ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا اعلان کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کا گروپ فوٹو نو اگست شام سوا پانچ بجے بنایا جائے گا۔
اراکین پارلیمنٹ کا گروپ فوٹو ایوان کے اندر، پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر بنے گااراکین اسمبلی کیلئے الوداعی ڈنر شام ساڑھے سات بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا قومی اسمبلی اجلاس کل دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔