Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پچ رپورٹ دیکھ کر ہی نواز شریف کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے، فردوس عاشق

Share your love

اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں، نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ شاید کسی “سپر لیگ “مقابلوں کی منتظر ہے، آئی پی پی کی سیاست میں آمد سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی دیگر پارٹیوں کی طرح پولیٹیکل ڈیفالٹر نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!