Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے عذرداری درخواست بحال

Share your love

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے عذرداری بحال کر دی۔

نواز شریف کی این اے 15 پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ میری تاخیر سے آمد پر عذرداری مسترد کی گئی لیکن این اے 15 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کے بغیر فارم 47 جاری کیا گیا۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 15 کی رپورٹ جمع کروائی ہے، رپورٹ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کی بنیاد پر فارم 47 جاری کیا گیا۔
جہانگیر جدون نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن ہمیں موقع دے تو ثابت کریں گے کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ نہیں گنے گئے، ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں۔
این اے 15 مانسہرہ پر نواز شریف کی عذرداری کی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!