Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نواز شریف کی واپسی ڈیل کے تحت ہوئی، اسپیکر راجا پرویز اشرف کا دعویٰ

Share your love

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی واپسی سمجھوتے کے تحت ممکن ہوئی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا نواز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں؟، جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ظاہر ہے کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو واپس آ رہے ہیں، اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن ہو رہے ہیں؟، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ بتائیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں؟، پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!