نیپال زلزلہ، مرنے والوں کی تعداد 128 ہوگئی
Share your love
کھٹمنڈو: نیپال زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 128 ہوگئی جبکہ 140 افراد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت تک محسوس کیے گئے ہیں، نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، بھارت کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریاست بہار، نوائیڈا، پٹنہ سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، زلزلے کی وجہ سے شہری خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔