اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف
Share your love
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے عوام الناس کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف کروا دی، آئی سی ٹی 15 ایپ گوگل پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایپ کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی عمل، نقصان، حادثہ، پولیس کے خلاف شکایت، غیر قانونی مقیم یا جرائم پیشہ افراد کے بارے اطلاع دی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی سی ٹی 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں پہنچے گی، ایپ عوام کو پولیسنگ کرنے کیلئے پولیس کی مدد کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔