نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی، تقریب میں سبکدوش امیر سراج الحق، لیاقت بلوچ، حماس رہنما ڈاکٹر خالد القدومی سمیت دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔

 

نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پوری قوم کو لیڈ کریگی، ہم اپنے پرچم اور پالیسی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاست کا نام لوٹ مار، وڈیرہ شاہی اور فارم 47 ہے تو ہم ایسی سیاست کو مانتے، فارم 47 والے جمہوریت کے قابل نہیں، یہ ووٹوں کو تبدیل کرکے آگے آئے ہیں، ہم انکے خلاف ایک بڑی تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کےلئے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں، جب بھی پاکستان پر برا وقت آیا تو مسجد کی طرح اسکی حفاظت کریں گے۔