Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
اسلام آباد:چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات روکے جائیں۔
چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط میں خواتین کے خلاف صنفی تشدد کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی، خط نور مقدم کی 23 اکتوبر کو سالگرہ پر اس کے ساتھ ہونے والے ظلم پر اسے جلد انصاف دینے کی یاددہانی کیلئے لکھا گیا۔
نیلوفر بختیار نے خط میں کہا کہ خواتین کے خلاف صنفی تشدد کو کم کرنے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے، مظالم کا شکار بننے والی زندگیوں کو خطرات سے بچانا ہو گا، نور مقدم کے قتل جیسے واقعات ہمارے ملک میں خواتین کی حفاظت اور فلاح پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔
نیلوفر بختیار نے مزید کہا فوری عدالتی احتساب اور انصاف کی فراہمی سے ہی ظلم اور بدترین تشدد کے اس سلسلے کو روکا جا سکتا ہے، شفاف عدالتی نظام اور تیز ترین انصاف ہی ایسے واقعات میں ظلم کا شکار بنی، خواتین اور ان کے خاندان کے لئے مرہم ہو سکتا ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ بطور چیف جسٹس اپنے عہدہ اور اختیارات کو ایسے واقعات میں کمی لانے کے لئے مثبت انداز ميں استعمال کریں۔