Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کشمیری نظریے کو کوئی بھی نہیں دفنا سکتا،مشعال ملک

Share your love

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کاکہناہے سید علی گیلانی کے زندگی میں بہت سے چیلنجز آئے وہ ہمیشہ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے، سید گیلانی نے کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے رکھا، ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،آج بھی کئی کشمیری رہنما جیلوں میں نظربند ہیں، کشمیری نظریے کو کوئی بھی نہیں دفنا سکتا۔

سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر کشمیر ہاوس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیاں جاری ہیں جو جاری ہیں، بھارتی عزائم کو سید علی گیلانی نے بہت پہلے افشاں کردیا تھا،ہم اپنا مقدمہ بھر پور انداز میں اقوام عالم کے سامنے رکھیں گے، مشعال ملک نے کہا کہ سید علی گیلانی کے ساتھ میرا رشتہ باپ بیٹی کا تھا ان کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں علی گیلانی کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے، کشمیری صرف یہ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے سید علی گیلانی عرص دراز تک نذر بند رہے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری ، عبدالحمید لون ، راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر مقررین نےسید علی گیلانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!