Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شمالی کوریا کا 2 نئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

Share your love

سیئول: شمالی کوریا نے پیر کی صبح 2 نئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2 میزائل 10 منٹ کے وقفے سے شمالی مشرقی سمت میں لانچ کیے۔ ایک میزائل نے 370 میل جبکہ دوسرے نے 75 میل کا فاصلہ طے کیا۔ دونوں میزائل کس علاقے میں گرے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

جنوبی کوریا کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے گئے ایک میزائل میں بظاہر خرابی نظر آئی اور وہ ممکنہ طور پر گر کرتباہ ہوا ہے۔ میزائل کے ملبے سے کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ردعمل دینے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے مطابق نئے میزائل تجربے ممکنہ ردعمل ہوسکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!