Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے سے کوئی چیز مقدس نہیں،آرمی چیف

Share your love

راولپنڈی:  چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں، قوم کی آزادی اور سلامتی بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کیلئے اُمید اور استقامت کی کرن ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فوجی آپریشنز میں بہادری اور نمایاں خدمات پر فوجی اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے سے کوئی چیز مقدس نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سینئر فوجی افسران اور ایوارڈ وصول کرنے والوں نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی، فوجی افسران اور سپاہیوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا، شہدا کے اعزازات ان کے خاندان کے افراد نے وصول کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!