Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اب واٹس ایپ میموری فُل ہونے کی پریشانی چھوڑ دیں

Share your love

فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی میٹا کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے میموری فُل ہونے کی پریشانی سے جان چھوٹ جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مذکورہ نئے فیچر سے صارفین یہ جان سکیں گے، کون سی چیٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔

بیشتر صارفین واٹس ایپ کی کئی اہم اور کارآمد ہیکس سے اکثر ناواقف ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک فچر کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے متعارف کروایا ہے جو میموری فُل ہونے کے سبب پریشان صارفین کے لیے ہیں۔

اس فیچر کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں، درج ذیل میں بتایا جا رہا ہے، تاکہ اسے استعمال کر کے صارفین باآسانی جان سکیں کہ ان کی کونسی چیٹ سب سے زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

سب سے پہلے صارفین واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں (Menu) پر کلک کریں، پھر سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن پر کلک کریں پھر مینج اسٹوریج پر کلک کریں، یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!