یوم آزادی ،صدر مملکت کا مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 299 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
Share your love
اسلام آباد:یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 299 شخصیات کوسول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں حفییظ قریشی افتخار عارف اصلاحا لدین صدیقی سید قائم علی شاہ راجہ ظفر الحق ڈاکٹر شمشاد اختر شامل ہیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر انجینئر تعلیم سائنسدان پولیس کے شہدا سماجی شعبہ صحافت اور دیکر شعبے شامل ہیں۔
سات شخصیات کو نشان امتیاز دیا گیا ہے۔ پرنس خالدد بن سلیمان اور ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان دیا گیا ہے مجموعی طور پر 299 افراد کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔اٹھارہ افراد کو ہلال قائد اعظم سے نوازا گیاہے بیس شخصیات کو ستارہ شجاعت اور ایک کو ستارہ پاکستان دیا گیا61 شخصیات کو ستارہ امتیاز 70 افردا کے لیے پرائیڈ آف پرفارمینس کا اعلان کیا گیا۔
تین افراد کو ستارہ قاید اعظم ستارہ خدمت دیا گیا۔24 شخصیات کو تمضہ شجاعت اور ساٹھ افراد کو تمضہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر مختار احمد راحت علی خان انور مسعود زاہد ملک طارق فاطمی مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
صحافت اؤر ادکاری کے شعبہ میں سلیم بخاری شازیہ منظور عجب گل عدنان صدیقی شیما کرمانی نصیر بیگ مرزا عجب خان سہیل وڑائچ سلیمان غنی امجد عزیز ملک فہد سلیم ملک سید نقی حیدر نقی شمع جونیجو وقار ستی فاروق عادل فہد حسین افتخار احمد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔