ایک فرد، ایک شجر مہم،یوم آزادی پر پنجاب میں 30 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں،مریم اورنگزیب
Share your love
لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔
“پلانٹ اے ٹری فار پاکستان، ایک فرد، ایک شجر” مہم کے تحت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے یوم آزادی پر کینو کا مقامی پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا، پودا لگانے کے بعد سینئر صوبائی وزیر اور دیگر شرکاء نے دعا خیر بھی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پودا لگا کر ہر فرد یوم آزادی منائے، یوم آزادی پر پنجاب میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیڈ بال کے ذریعے پنجاب میں شجرکاری کا منفرد تجربہ کیا جا رہا ہے، شجرکاری کارثواب اور قومی ضرورت ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور، ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔