Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ہمارا مطالبہ ہے انتخابات وقت پر ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان

Share your love

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن میں التوا کا جواز نہیں ہے، ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جا سکتا، اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن کے آر او سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا، الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو انتخابات ہونے ہیں، سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ 8 فروری کوالیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کے درمیان الیکشن کروانے کا معاہدہ موجود ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ پہلے سے یہی تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں، ہم الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!