پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20، بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار
Share your love
راولپنڈی:نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم پہلے اوور سے قبل دوبارہ بارش شروع ہونے کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا۔
ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کپتان نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی پاکستان کو 160 رنز سے زائد کا ہدف دیں۔
اس موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سینئرز اور جونیئرز کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، پاور پلے کے اوورز بہت اہم ہوں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں تین کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، ڈیبیو کرنے والوں میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی طرف سے آج کے میچ میں تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرایا جارہا ہے جن میں عرفان خان، عثمان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جبکہ دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
پاکستانی اسکواڈمیں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، جیمز نیشام، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی شامل ہیں ۔