Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاک فوج ملک کی سلامتی اور ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،آرمی چیف

Share your love

راولپنڈی:,پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور ترقی میں کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2023ء کا چیلنجنگ لیکن اہم سال ختم ہو گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور قابل فخر عوام کو نیا سال مبارک ہو، سال 2024ء پاکستان کے لئے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں، پاکستان کی سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے، بلاشبہ ہماری عظیم قوم ہمارے آباؤ اجداد کے خوابوں اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اٹھے گی، یقیناً آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دعا اور امید کرتے ہیں کہ نیا سال ظالم حکومتوں سے ان کے مصائب میں کمی لائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!