Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاک ایران کشیدگی ، قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Share your love

اسلام آباد: پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک ایران تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے، جس میں پاک ایران کشیدہ صورت حال کو زیر غور لایا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت دن دو بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے میزائل حملے کا جواب دیتے ہوئے ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، انٹیلی جنس بیسڈ ا?پریشن کو مرگ بر سرمچار کا نام دیا گیا تھا، اس دوران پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!