Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک کی معاشی ترقی سے متعلق “پاکستان منرلز سمٹ” کل ہوگا

Share your love

اسلام آباد : پاکستان قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے اور اس حوالے سے” پاکستان منرلز سمٹ “کل( یکم اگست) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، سمٹ کا مقصد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ معدنی ذخائر کی جانب مبذول کرانا ہے۔

ملکی معاشی ترقی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سینٹرکا قیام عمل میں لایاگیا. اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ملکی ترقی کے ضامن مختلف شعبوں بشمول زراعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے لیے کل سیمینار کا اہتمام کیا گیاہے۔

پاکستان میں معدنیات کا ایک بڑا ذخیرہ پایا جاتا ہے جس کو استعمال کر کے ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ 2019 میں پاکستان کی کل کانوں اور معدنی ذخائر کا تخمینہ 50 ٹریلین ڈالر سے زیادہ لگایاگیاہے جس میں دھاتی،ایندھن، صنعتی معدنیات، قیمتی پتھر، عمارتی پتھر، مٹی اور دیگر وسائل شامل ہیں. 2018 میں معدنی ایندھن، تیل اور کشید کرنے والی مصنوعات کی برآمدات 500 ملین ڈالر رہی۔

معدنیات ایس آئی ایف سی کا اہم جز اورملک میں معاشی انقلاب کی حیثیت رکھتا ہے. اس سلسلے میں مقامی ہوٹل اسلام آباد میں یکم اگست کو “پاکستان منرلز سمٹ” کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے.

سیمینار میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مہمان خصوصی جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

سیمینار میں بین الاقوامی مندوبین اور سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے ملکی اہم شخصیات خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین کے سفارتکار اور معدنیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے. سیمینار کا بنیادی مقصد پاکستان میں معدنیات کےشعبے کی استعداد اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے تاکہ ملکی سرمایہ کاری کو دوام بخشا جاسکے ۔

سیمینار کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام معاشی ترقی کے بحالی منصوبے کی ایک کڑی ہے. منرل کےشعبے میں انقلاب ملکی معیشت کے دیگر شعبوں میں بھی ترقی کا باعث بنے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!