Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان کو فوجی آپریشن کی نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی

Share your love

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ پارلیمنٹ کو یکسر نظر انداز کر کے کیا گیا۔

سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجی آپریشن کی نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ پارلیمنٹ کو یکسر نظر انداز کر کے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر آپریشن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ آپریشن کے بجائے متعین ایکشن کی ضرورت سے اتفاق کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوااور بلوچستان کے عوام فوجی آپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں امن کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ اور ہر طرح کی مذہبی، سیاسی، سماجی انتہا پسندی کا سدباب چاہتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ امن، معاشی اور سیاسی استحکام عوامی رائے سے بننے والی حکومت ہی کے ذریعے آ سکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!