Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ یک ہفتے کے دوران دنیا میں سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار

Share your love

اقتصادی امور پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بلوم برگ نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک ہفتے کے دوران دنیا میں سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔

معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ائی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کہ کسی بھی دوسری اسٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 755 پوائنٹس یا 9 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 324 ارب روپے اضافہ ہوا جو اب 6 ہزار 815 ارب روپے یا امریکی ڈالر میں ساڑھے 24 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 47 لاکھ ڈالر کے شیئرز خریدے، ہر روز اوسطاً 34 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت ہر روز 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے یوروبانڈز کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!