Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

Share your love

چنئی:ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

بابر اعظم نے بتایا کہ حسن علی اور اسامہ میر ٹیم میں شامل نہیں، ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ ضروری ہے، ہم تمام شعبوں میں بہتری لائیں گے۔

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!