Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فلسطین،اسرائیل لڑائی،حماس کےحملوں میں22 اسرائیلی ہلاک،اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی شہید

Share your love

غزہ: فلسطین اوراسرائیل میں لڑائی سے ، اب تک حماس کےحملوں میں22 اسرائیلی ہلاک جبکہ اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی شہیدہو گئےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملہ کر دیا۔

حماس کے حملے میں 22 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئی، القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں ڈھائی ہزار سے زائد راکٹ داغے اور پیدل مزاحمت کار اسرائیلی سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہو گئے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے کہا ہے کہ حماس کے اچانک حملوں سے متعدد اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور لاتعداد یرغمال بنائے گئے ہیں،حماس نے اپنی سہ طرفہ کارروائی کوآپریشن الاقصی فلڈ کا نام دیا ہے۔

ادھر اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کر دی ہے، غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت پر فضائی حملہ کر کے تباہ کر دیا گیا،اسرائیل کی جوابی کارروائی میں 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے، اسرائیل کے وزیر دفاع نے اضافی فوج طلب کرنے کی منطوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حکمت عملی بنائی گئی،یاد رہے کہ اسرائیل نے2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

ادھرامریکا نے اسرائیلی شہریوں پر حماس کے حملوں کی مذمت کی ہے، امریکی قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے،وائٹ ہاؤس کے مطابق حماس حملوں کےخلاف اسرائیلی حکومت اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی عرب نے حماس اور اسرائیل سے لڑائی روکنے پر زور دیا ہے،سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

راکٹ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیل کو بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔ اس کے متعدد قصبوں سے سیاہ دھوئیں کے بڑے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور اسرائیلی فوج نے حالت جنگ کا اعلان کردیا، جبکہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بھی بمباری کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی آبادیوں میں فلسطینی نوجوان حماس کے مجاہدین کا استقبال کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد حماس نے یہ حملہ کیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!