Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پرویز الہٰی کا ٹیسٹ نارمل ،ہسپتال سے واپس جیل منتقل

Share your love

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ہسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس پرویز الہٰی کو طبی معائنے کے بعد کارڈیالوجی ہسپتال سے لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا تھیلیم اسکین ٹیسٹ نارمل آیا، چوہدری پرویز الہٰی کے دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔

آج صبح چوہدری پرویز الہٰی کی صحت خراب ہونے پر راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا تھا، انہیں ایک ہفتہ قبل بھی ٹیسٹ کے لیے کارڈیالوجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!