Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

Share your love

مکہ مکرمہ: وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیاہے کہ وزٹ ویزا پرآنے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔وزٹ ویزا پرآنے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ وزٹ ویزا کی مدت 90 روز ہے اور میعاد ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرنا ضروری ہے۔

وزار حج و عمرہ نے مزید کہا کہ تقریبا 350 کمپنیاں اور ادارے عازمین کی سعودی عرب آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی اور اس کے بعد واپس وطن روانگی تک بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!