Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پارٹی میں اچھے کردار کے حامل لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے، پرویز خٹک

Share your love

سوات:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنی پارٹی میں اچھے کردار کے حامل لوگوں کو شامل کر رہے ہیں۔

سوات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے شمولیتی پروگرام میں سید حبیب علی شاہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی پی میں شامل ہو گئے، شمولیتی پروگرام میں پرویزخان خٹک، محمود خان، ضیاء اللہ خان بنگش نے شرکت کی۔

اس موقع پر سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے نئی پارٹی کیوں بنائی یہ سوال اکثر لوگ ہم سے کرتے ہیں، ہمیں خود پر یقین ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کرسکتے ہیں، ہم نے پہلے بھی اس صوبہ کے عوام کی خدمت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو وعدہ آپ سے کریں گے یقین دلاتا ہوں اس کو پورا کریں گے، نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دوں گا۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ میرے دور حکومت میں سوات میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا تھا، اس وقت بھی سوات میں ساڑھے 3 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کروں گا، ہمارا مقصد اپنی پارٹی کی منشور، آئین اور نعرہ کوعوام تک پہنچانا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!