Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی ٹی آئی کو کراچی باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

Share your love

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ایس ایس پی شرقی کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کراچی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست فوری سماعت کے لیے منظورکی اور ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ کو 2 ہفتوں کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے جلسے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 13 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!