پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
Share your love
اسلام آباد :سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت 11 اکتوبر کو ساڑھے 11 بجے ہوگی جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
تین رکنی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں، ججز کمیٹی نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر بھی جاری کر دیا ہے۔
روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر2 میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کا بینچ نمبر تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس امین الدین ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر 5 میں جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہوں گے جبکہ بینچ نمبر 6 جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر 7 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔