Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد

Share your love

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے-118 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں، الزامات پر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دی تھی جبکہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!