Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پولیس پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ، حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماء گرفتار

Share your love

اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ہو کر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اندر کی لائٹس بند کر دی گئیں، جس کے بعد سول کپڑوں میں چند اہلکار پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ہو گئے، جبکہ باہر موجود پولیس نے پوزیشن سنبھال لیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کو نقاب پوش اہلکاروں نے پارلیمنٹ کے اندر سے حراست میں لیا، جبکہ پی ٹی آئی کے نسیم علی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر اور زین قریشی سمیت دیگر رہنماوٴں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوٴں کے ساتھ موجود دو سیکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، سیکورٹی اہلکار پارلیمنٹ سروس سینٹر کے باہر موجود تھے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاوٴس پہنچ گئے ہیں، نعیم پنجھوتا کا کہنا تھا کہ وہ کے پی ہاوٴس سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ہمراہ پشاور روانہ ہوں گے۔

اس سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے کی خلاف ورزی کے خلاف کیا گیا ہے۔

دوسرا مقدمہ روٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا جبکہ تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہلکاروں پر پتھراوٴ کرنے پر درج کیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!