Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بنگلا دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری، اپوزیشن کا بائیکاٹ

Share your love

ڈھاکہ : بنگلا دیش میں آج عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔تاہم اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔

ملک بھر میں ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور شہری شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے سبب وزیراعظم حسینہ واجد کے پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کا واضح امکان ہے۔

ادھر اپوزیشن جماعتوں نے 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا ہے اور عوام سے بھی ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکا میں 5 سکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی جبکہ جمعے کو مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے کر 7 ارکان گرفتار کرلیے تھے جبکہ اپوزیشن نے الزامات مسترد کردیے تھے۔

بنگلادیش کی وزیراعظم نے بنگلادیش نیشنل پارٹی کودہشت گرد تنظیم بھی قرار دے دیا ، حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعت دہشت گرد تنظیم ہے، بنگلادیش میں جمہوریت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!