Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، الیکشن لڑنے والے موزوں امیدواروں کے نام پیش

Share your love

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کے اجلاس میں الیکشن لڑنے والے موزوں امیدواروں کے نام پیش کئے گئے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا۔

پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے لئے پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ نے پنجاب بھر سے موزوں امیدواروں کے نام پیش کئے، تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کے کوائف، عوامی رابطوں کی مضبوطی اور ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

امیدواروں کی ترقی پسند جمہوری سیاست سے نظریاتی وابستگی سمیت ان کی اہلیت اور استعداد کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں نیئر بخاری، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل اور سردار سلیم حیدر موجود تھے۔

اجلاس میں قمر زمان کائرہ، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، سید عنایت علی شاہ، رائے شاہ جہاں بھٹی اور مہر غلام فرید کاٹھیا نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں چودھری منظور، ندیم افضل چن، اورنگزیب برکی، عامر پراچہ اور ذوالفقار علی بدر بھی شریک ہوئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!