Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پیپلزپارٹی کا سندھ میں سیلاب سے تباہ حال سکولوں کی بحالی کے فنڈز روکنے پر الیکشن کمیشن کو خط

Share your love

کراچی:پیپلزپارٹی نے سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کے فنڈز روکنے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل نے ضلع ٹنڈو محمد خان کے سیلاب سے تباہ حال سکولوں کی تصاویر بھی الیکشن کمیشن سے شیئر کر دیں۔

خط میں استدعا کی گئی نگران حکومت کو سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں، سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کے فنڈز بجٹ میں پہلے سے منظور شدہ ہیں۔

خط میں کہا گیا نگران حکومتوں کے پاس آئین کے مطابق یہ اختیار نہیں کہ وہ جاری ترقیاتی سکیموں کو روک سکیں۔

خط میں مزید کہا کہ نگران حکومتوں کے پاس آئین کے مطابق یہ اختیار بھی نہیں کہ وہ منتخب حکومتوں کی جاری پالیسیوں کو روک سکیں، سندھ میں نوتعمیر شدہ سکولوں کی عمارتیں آنے والے عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنوں کیلئے کام آسکتی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!