مہنگائی کے مارے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں
Share your love
اسلام آباد: بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز ہے ۔
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہوگا۔