Enter your email address below and subscribe to our newsletter

صدر علوی کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان متوقع

Share your love

اسلام آباد:صدر علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ صدرِ مملکت کے اعلان سے ملک ایک مرتبہ پھر بحران کا شکار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صدرِ عارف علوی جو کے اپنی مدت ملازمت پہلے ہی پوری کر چکے ہیں اور الیکشن کی تاریخ اناؤنس کرنے پر تلے ہوے ہیں تاکہ ملک کو ایک نئے سیاسی بحران میں ڈالا جا سکے –

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جب ملک گزشتہ معاشی بدحالی سے نکل کر بحالی کی طرف گامزن ہے اور اس کی معاشی بحالی کے لئے فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر ریکارڈ حد تک نیچے آ چکا ہے۔مارکیٹ میں استحکام نظر آ رہا ہے اور غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن پورے زور و شور سے جاری ہے۔

اس استحکام کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئےصدر علوی نے بشری بی بی کی ہدایات پر عمل کرتے ہُوئے ملک میں ہیجان پیدا کرنے کے لئے یہ غیر قانونی عمل کرنے کا پورا پلان بنا لیا ہے اور الیکشن کی تاریخ دینے کا مقصد صرف ملک میں دوبارہ سے سیاسی انتشار اور ہیجان پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو اُسکی اپنی لیگل ٹیم، اٹارنی جنرل اور ماہر قانون یہ بات واضح طور پر بتا چکے ہیں کہ وہ یہ کام قانونی طور پر نہیں کر سکتے لیکن پارٹی پریشر اور بشری بی بی کی سخت ہدایات پر وہ یہ کام کرنے کا سوچ چکے ہیں ذاتی حیثیت میں بھی وہ یہ کام ایسی لئے کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں لئے گئے تحائف کا ریکارڈ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا-

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے ڈر ہے کے وہ کیس بھی اِس کے خلاف آ سکتا ہے ۔صدر عارف علوی کی عبوری ملازمت سٹاپ گیپ کے زمرے میں آتی ہے یعنی وہ کسی پالیسی پر اثر انداز ہونے کی پوزیشن میں نہیں- وہ وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن کو پالیسی دینے کے مجاز نہیں اور نا ہی وہ الیکشنز کی تاریخ دے سکتے ہیں اگر وہ کوئی بھی ایسا کام کرتے ہیں تو اسکا مقصد صرف پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مطمئن کرنے کے علاؤہ کچھ نہیں اور نا ہی اسکے اس عمل کی کوئی آئینی حیثیت ہے اگر وہ یہ کام کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تو ہم سب کو یہ دن یاد رہنا چاہیے جب ڈالر کا ریٹ پاکستان میں کافی عرصےکے بعد تاریخی حد تک کم ہو کر اوپن مارکیٹ میں 298 روپے اور انٹر بینک میں 300 روپے ہو چکا تھا تب صدر عارف علوی نے پاکستان کو دوبارہ غیر مستحکم کرنے کے لئے یہ سیاسی سٹنٹ کیا جس کے لئے تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!