Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جوبائیڈن پر صدارتی ریس سے دستبردار ہونے کا دباؤ بڑھنے لگا

Share your love

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن پر جمعے کے روز تک صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے لیکن وہ ریس سے باہر ہونے کو تیار نہیں جس پر گیند نینسی پلوسی کے کورٹ میں ہے۔

 

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والے مباحثے میں جوبائیڈن کی ناقص کاکردگی پر حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی مخمصے کا شکار ہے۔

 

ڈیموکریٹس کے رہنما اور ووٹرز نے اپنے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی بھولنے کی عادت اور بڑھتی ہوئی عمر کے باعث تذبذب کا شکار تھے اور صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن کی غیرمطمئن کارکردگی نے سونے پر سہاگہ کردیا۔

 

 

ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ اوباما سے لے کر ارکان اسمبلی تک ہر کوئی جو بائیڈن سے جمعے تک صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کی التجا کریں تاہم جوبائیڈن اب تک انکاری ہیں۔

 

درجنوں ممبران اور سینیٹرز خطوط لکھنے والے ہیں جس میں جو بائیڈن سے صدارتی ریس سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ایسا شاید اتوار کی سہ پہر ہو جب ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر جیف ریز اعلیٰ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ زوم سیشن کا انعقاد کریں گے۔جس کے بعد گیند اب نینسی پلوسی کے کورٹ میں ہے جو ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر ہیں۔

 

جو بائیڈن کو اگرچہ ہفتے کے روز کچھ پولز میں حوصلہ افزا خبریں ملی ہیں۔ بلومبرگ اور مارننگ کنسلٹ کے پولز میں جوبائیڈن اب مشی گن اور وسکونسن میں ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔

 

 

تاہم جوبائیڈن اب بھی لازمی جیتنے والی ریاست پنسلوانیا میں پیچھے ہیں جس کے لیے وہ اتوار کو پنسلوانیا میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!