وزیرِ اعظم کا دورہ ترکیہ،رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل اہم ملاقاتیں
Share your love
فہیم خان
انقرہ:زیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہء پر ترکیہ میں ہیں. وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ ایئرپورٹ ترکیہ پہنچ گئے۔
انقرہ ائیرپورٹ پر ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر اور اعلی سفارتی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر انکے حالیہ صدارتی الیکشن میں دوبارہ انتخاب پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
انقرہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین دولسار انجینئیرنگ عرفان آکر نے ملاقات کی. ملاقات میں پاکستان میں دولسار انجینئیرنگ کے جاری توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
عرفان آکر نے پاکستان میں توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا وزیرِ اعظم نے دولسار انجینئیرنگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرِ اعظم سے چیئرمین پاک-یاترم اور پریزیڈنٹ ڈی ای اءی کےنیل اولپاک نے ملاقات کی. ملاقات میں پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔
صدر ڈی ای ای کے نے وزیرِ اعظم کو ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے آگاہ کیا جسکا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف انقرہ میں انادولو گروپ کے وفد نے ملاقات کی. وفد میں کوکاکولا کے سی ای او کریم یاحی، اتیلا یرلیکایا چیف اسٹریٹجی آفیسر اور دیگر اعلی عہدیداران بھی شامل. تھے۔
وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور اسکی وجہ سے ملک میں روزگار کی فراہمی پر پزیرائی کی. وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔