Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس، پی ٹی آئی کے جواب جمع کرانے کے حق پر فیصلہ محفوظ

Share your love

اسلام آباد:ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید جواب جمع کرانے کے حق پر فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جواب جمع کرانے کیلئے بھی آٹھ سالہ پروگرام لگ رہا ہے، آخری موقع کا مطلب آخری موقع ہی ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی جواب جمع کرانے کےلئے 15 اگست تک مہلت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم پیش ہوئے اور ضمنی جواب جمع کرایا۔

معاون وکیل نے9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا ریکارڈ غائب ہونے کا مؤقف اپنایا تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کتنے ضمنی جوابات جمع کرائیں گے؟۔

معاون وکیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہم مجبور ہیں۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کیا ہم پھر آپ کا جواب جمع کرانے کا حق ختم کردیں؟ گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کیلئے حتمی وقت دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن گزشتہ سماعت کے آرڈر پر کیا کرے؟ عام انتخابات سے قبل تمام کیسز کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس میں مزید کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کی روشنی میں کریں گے۔

آئندہ سماعت سے قبل محفوط فیصلے پر آرڈر جاری کریں گے، الیکشن کمیشن نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔دوسری جانب پانچ رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی، جسے کمیشن نے منظور کر لیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!