Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بجٹ میں سپارکو کیلئے 65 ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز

Share your love

اسلام آباد:وفاقی بجٹ میں خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترقیاتی بجٹ میں 850 فیصد سے زائد کا اضافہ تجویز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال سپارکو کے لیے 65 ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے، رواں مالی سال سپارکو کا ترقیاتی بجٹ 6 ارب 90 کروڑ روپے مختص تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم پاک سیٹ ون کیلئے 59 ارب 18کروڑ 37 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام کے لیے 4 ارب 18کروڑ 53 لاکھ روپے جبکہ پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے لیے 1 ارب 35 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

پاک سیٹ 2 کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن اسٹڈی کے لیے 24 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیپ اسپیس اسٹرونومیکل آبزرویٹریز کے لیے 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں سپارکو کے لیے نیا منصوبہ شروع کرنے کی بھی تجویز ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!