Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی ٹی آئی کور کمیٹی کی کارکنان کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال

Share your love

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا احتجاج،پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کارکنان کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دی۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمئن شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن پرامن احتجاج کریں، کوئی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے۔ مونس الہی نے کہا پہلے سے طےشدہ فیصلہ آج سنا دیا گیا۔ پاکستان میں ایک دفعہ پھر قانون کا خون ہوگیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کارکنان کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پرُامن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور قانون ہاتھ میں نہ لے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء چوہدری مونس الہی نے کہا تماشہ خانہ کیس کا پہلے سے طےشدہ فیصلہ آج سنا دیا گیا۔ پاکستان میں ایک دفعہ پھر قانون کا خون ہوگیا۔ قوم کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔پی ڈی ایم کے سازشی ٹولہ کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا ائینی حق ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عدالتوں میں ہماری قانونی جنگ جاری رہی گی اور ہم کامیاب ہوں گے ۔۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!