پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھرتیوں کا معاملہ عدالت میں چیلنج کردیا
Share your love
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نادیہ خٹک نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور درخواست میں ان بھرتیوں کو روکنے کی استدعا کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما نادیہ خٹک کی جانب سے عارف خان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، جس میں سیکریٹری داخلہ، وزارت قانون، چئیرمین سینیٹ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کو روکنے کی استدعاکی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت پارلیمنٹ میں خلاف قانون کی گئیں تعیناتیوں کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے، عدالت پارلیمنٹ میں تعیناتیوں کے انتخاب کے سخت اور شفاف عمل کے احکامات بھی جاری کرے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک جیسی مہارت رکھنے والے تمام عہدیداروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔