Enter your email address below and subscribe to our newsletter

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشست کم، نون لیگ کے ذوالفقار احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Share your love

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-79 میں دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذوالفقار احمد کا کامیابی قرار دیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں ایک نشست کم ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-79 میں مسلم لیگ (ن) کے ذوالفقار احمد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایوان میں ایک اور نشست کم ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے-79 گجرانوالہ سے ذوالفقار احمد کی کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان اللہ ورک ہار گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ(ن)کے ذولفقار احمد کے 95 ہزار 604 ووٹ ہوگئے جبکہ احسان اللہ ورک کے 92 ہزار 581 ووٹ سامنے آئے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد حلقے میں مسترد شدہ ووٹوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 845 ہوگئی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت کا مارجن 3 ہزار 23 ووٹ ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!